مشیر بلدیات بلوچستان نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے سوشل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات

جمعرات 24 جولائی 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) مشیر بلدیات بلوچستان نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے منگل کے روز خلق جھالاوان خضدار میں سوشل میڈیا کے نمائندوں نے اہم ملاقات کی۔ وفد میں بشیر احمد رئیسانی دانش مینگل ،عطر مینگل ، مجیب زیب اور حبیب غلامانی شامل تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ، پی ایس نوابزادہ امیرحمزہ زہری میر محمد خان زہری موجود تھے۔

ملاقات میں شہید سکندر یونیورسٹی ایکٹ کی منظوری اور کلاسز کے اجراء میں تاخیر ،انجینئرنگ یونیورسٹی کے خستہ حال سڑک کی تعمیر نو، ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو درپیش مسائل، ادویات کا فقدان، خاص طور پر ایمرجنسی یونٹ کی حالت ناگفتہ بہ ہونے ،جھالاوان میڈیکل کالج سمیت علاقائی مسائل نوجوانوں کے اعتماد اور حوصلے میں اضافے کے علاوہ محکمہ بلدیات کو مزید فعال بنانے اور عوام کے لیے سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صوبائی مشیر بلدیات نے سوال کے جواب میں کہا کہ شہید نے سکندر یونیورسٹی میں بہت جلد باقاعدہ کلاسز کا اجراء ہو جائے گا اور اس سلسلے میں مشیر بلدیات نے سوشل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو شہید سکندر کا دورہ کرائیں گے اور باقاعدہ افتتاح کریں گے۔مشیر بلدیات نے اس موقع پر کہا کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ خضدار کے نوجوان تعلیم کے حصول کے لیے کوئٹہ و دیگر علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جو کہ غریب طلباء کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سکندر یونیورسٹی کے قیام سے ملک بھر سے طلباء یہاں آئیں گے جس سے شہر میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف مقامی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ خضدار کی سماجی و معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ اس اقدام سے علاقے میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کو بہتر مستقبل کی جانب گامزن کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے سڑک کے متعلق سوال پر اس پوائنٹ کو نوٹ کرتے ہوئے انہوں نے بہت جلد انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے خستہ حال سڑک کی تعمیر نو کی یقین دھانی کرائی ۔ اس موقع پر سوشل میڈیا کے نمائندوں نے صوبائی مشیر بلدیات کے تعاون و تعلیم دوستی کو سراہاتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری ایک نواجوان ہے جس سے نوجوان نسل کو بہتر مستقبل کی امید ہے ۔ وفد نے صوبائی مشیر بلدیات کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے سوشل میڈیا کے نمائندوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں علاقے میں تعلیم صحت سمیت مختلف شہری مسائل کی نشاندھی کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔