کوئٹہ ،سنجیدی ڈیگاری دوہرا قتل ،مقتولہ کی والدہ دو روزہ ریمانڈ پر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے سپرد

جمعرات 24 جولائی 2025 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنجیدی ڈیگاری دوہرے قتل کیس میں مقتولہ بانوبی بی کی والدہ گل جان کو دو روزہ ریمانڈ پر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا۔سنجیدی ڈیگاری فائرنگ کیس میں مقتولہ بانوبی بی کی والدہ گل جان کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیامتعلقہ حکام نے عدالت سے گل جان بی بی کو دو روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پرعدالت نے اسے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیابانو بی بی کی والدہ گل جان کو گذشتہ روز سیریس کرائم انوسٹی گیشن نے گرفتار کر لیاتھا ۔

(جاری ہے)

کیس کے تفتیشی افسر جاوید بزدار نے بتایا کہ بانو بی بی کی والدہ کوگذشتہ روزسوشل میڈیاپرجاری ویڈیو میں قتل کے اعتراف میں گرفتار کیاتھا جاوید بزدار کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں گل جان نے اپنی بیٹی کے قتل کاکئی جگہ اعتراف کیاگذشتہ روز گل جان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں وہ قرآن پاک ہاتھ میں لئے بانو بی بی کومارنے کا اعتراف کررہی تھی اس کا کہناتھا کہ بیشک ہم نے بانو کو غیرت کے نام پر بلوچی رسم ورواج پر ماراہے اور اس میں ہماری قوم کے سردارکا کوئی قصور نہیںہمارے سرداراور لوگوں نے کوئی ناجائز فیصلہ نہیں کیا،یاد رہے کہ بانو بی بی اور احسان اللہ کو تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل سنجیدی ڈیگاری کے علاقے میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا۔