
صوبائی محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے خوراک و زراعت (FAO) کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد
جمعرات 24 جولائی 2025 21:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی چراگاہیں نہ صرف صوبے کی معیشت بلکہ اس کے ماحولیاتی توازن اور دیہی زندگی کی بقاء میں بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔
یہ وسیع وعریض قدرتی علاقے مالداری سے وابستہ لاکھوں افراد کے لیے مویشیوں کی خوراک کا ذریعہ ہیں۔ مقامی افراد کا انحصار نہ صرف گوشت، دودھ اور اون پر ہے بلکہ ان چراگاہوں سے حاصل ہونے والی قدرتی جڑی بوٹیوں، نباتات اور ایندھن پر بھی ہے۔ ان علاقوں کی ذرخیزی اور بقاء کا دارومدار اس بات پر ہے کہ انہیں کس حد تک محفوظ اور مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، غیر متوازن چرائی، بے ہنگم زراعت اور بے قابو چراو نے ان علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ زمینی کٹاؤ، بنجرپن، پانی کی کمی اور مقامی نباتاتی تنوع میں کمی جیسے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں ان قدرتی وسائل کی نگہداشت ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان کے اقدامات کی تعریف کی کہ اس منصوبہ پر اشتراکیت ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے تربیت کے کامیاب انعقاد پر منتظمین ، ماہرین اور شرکاء کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ حاصل کردہ معلومات اور مہارت کو فیلڈ میں مؤثر طور پر استعمال کیا جائے گا۔ تقریب کے شرکاء کو عملی مظاہرے اور نئے تجربات سے آگاہی کے لیے ایک فیلڈ اورینٹیشن دورہ بھی کروایا گیا جونیچرل ریسورس مینجمنٹ ایڈوائزر FAO ڈاکٹر فیض الباری، ، اور پراجیکٹ مینیجرجعفر علی بلوچ کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ اس دورے کے دوران آئندہ سروے میں استعمال ہونے والے تمام ضروری آلات کا عملی مظاہرہ کامیابی سے پیش کیا گیا۔ اس عملی مشق سے شرکاء کو رینج لینڈ کے جائزے کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور طریقہ کار کو براہِ راست سمجھنے کا موقع ملا، جس سے ان کی تکنیکی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ تربیت 21 تا 23 جولائی 2025 کو کوئٹہ میں منعقد ہوئی، اس تین روزہ سیشن کا مقصد محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے فنی عملے کو چراگاہی وسائل کے سائنسی جائزے اور نقشہ سازی سے متعلق جدید معلومات اور عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔ تربیت کے مختلف سیشنز میں ماہرین نے شرکاء کو جدید ٹیکنالوجی، جی آئی ایس، ریموٹ سینسنگ اور رینج لینڈ مینجمنٹ کی عملی جہات سے روشناس کرایا۔ تربیت میں کئی ممتاز ماہرین اور سینئر افسران نے شرکت کی جن میں چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (ساؤتھ) سید غلام محمد چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف الدین بلوچ، کنزرویٹر فاریسٹ صغیر احمد، پراجیکٹ مینیجر و کنزرویٹر فاریسٹ رینج لینڈز بلوچستان جعفر علی بلوچ، ،نیچرل ریسورس مینجمنٹ ایڈوائزر FAO، ڈاکٹر فیض الباری، ڈاکٹر عیسیٰ جان (FAO) اور ڈاکٹر رفیع اللہ (ایسوسی ایٹ پروفیسر) شامل تھے۔ اس تربیت کی کامیاب انعقاد میں جعفر علی بلوچ نے بطور چیف آرگنائزر قائدانہ کردار ادا کیا، جبکہ شہزاد قمبرانی نے بطور کو آرگنائزر تمام انتظامات کی ہم آہنگی اور روانی کو یقینی بنایا،اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف/ڈی ایف او رینج لینڈزامیرہ یوسف نے اسٹیج سیکریٹری کی حیثیت سے تمام سیشنز کو نہایت پیشہ ورانہ انداز میں مختلف سیشنز کا انعقاد کروایا۔ تربیت کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ان کی بھرپور شرکت، دلچسپی اور عزم کو سراہا گیا۔ شرکاء اور ماہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حاصل کردہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان میں چراگاہی وسائل کے پائیدار اور سائنسی انتظام کو فروغ دیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
-
گورنر سندھ کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ہے ، پاکستان تحریک انصاف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بونیر میں سیلابی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.