کراچی میں علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو بنالی

جمعرات 24 جولائی 2025 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے مومن آباد میں علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو بنالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے تلاشی کے بہانے شہریوں سے رقم بٹوری جارہی تھی، علاقہ مکینوں نے ویڈیو بنالی۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد ویسٹ زون پولیس کے افسران متحرک ہوگئے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا۔

متعلقہ عنوان :