فرانس کا ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

جمعہ 25 جولائی 2025 10:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) فرانس نے کہا ہے کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کے ہونے والے اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا۔فرانس سب سے طاقت ور یورپی ملک ہے جس نےفلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر نے کا اعلان کیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت فوری ترجیح غزہ میں جنگ کا خاتمہ اور شہریوں کو بچانے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے حتمی قیام کی ضرورت ہے ،یہاں سے اسرائیل کی فوج انخلا کو تسلیم کر کے فلسطینی ریاست کو قابل عمل بنانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر نے کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسرائیل نے فرانسیسی صدر کے اس اعلان پر غصے کا اظہار کیا ہے۔