تریچ میر ٹریکنگ کے دوسرے مرحلے کیلئے ٹریکرز روانہ ہو گئے ہیں،تر جمان ٹورازم اتھارٹی کے پی کے

جمعہ 25 جولائی 2025 13:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) خیبرپختونخوا حکومت کے تعاون سے تریچ میر ٹریکنگ کے دوسرے مرحلے کیلئے ٹریکرز روانہ ہو گئے ہیں۔تر جمان ٹورازم اتھارٹی کے پی کے کے مطابق خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر انتظام 20 ٹریکرز تریچ میر ٹریکنگ میں شریک ہیں ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔

ٹریکرز چترال سے براستہ موروئی، کوغزی، ریشن اور گلغاری پختوری پہنچیں گے۔ ترجمان ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا کے مطابق ٹریکرز اگلے روز اوویر شبرونز سے ٹریکنگ کرتے ہوئے شوخورشال کیمپ میں قیام کرینگے، ٹریکرز تریچ میر بیس کیمپ میں قیام کرینگے، تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر تریچ میر سمٹ کا انعقاد کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ہاشم عظیم نے ٹریکرز کو رخصت کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی ہاشم عظیم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کو ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہو۔انہوں نے کہا کہ مقامی معیشت کیلئے ٹریکنگ بہت ضروری ہے، ٹریکنگ سے مقامی پورٹرز کو فائدہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مثبت چہرہ اس ایونٹ سے دنیا کو جائےگا، ہم سب یہاں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ٹورزم اتھارٹی کی جانب سے ٹریکرز کو ٹی شرٹس اور پانی کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔