گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دودھنیال میٹرک کاسالانہ رزلٹ 74فیصدرہا

روشن مستقبل کی طرف گامزن سکول سٹاف کی کارکردگی سے عوام علاقہ مطمئن ہوگئے

جمعہ 25 جولائی 2025 13:41

شاردا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دودھنیال میٹرک کاسالانہ رزلٹ 74فیصدرہا۔ماضی سے روشن مستقبل کی طرف گامزن سکول سٹاف کی کارکردگی سے عوام علاقہ مطمئن ہوگئے۔سال 2026 کاسالانہ رزلٹ 100فیصددینے کیلئے ادارہ کی سربراہ پرعزم ہیں۔ صدر معلمہ محترمہ پروین اخترکیانی نے سکول سٹاف کوطالبات کو شاندارکامیابی پر مبارکباد دی جبکہ عوام علاقہ اور والدین نے صدرمعلمہ سمیت سٹا ف کورزلٹ کی امپرومنٹ پر عمیق قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید واضح کی ہے کہ آئندہ سال گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دودھنیال 100فیصد رزلٹ کاٹارگٹ حاصل کرلے گا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک کے رزلٹ کے تناظر میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دودھنیال کارزلٹ 74فیصد آنے پر اہل علاقہ/والدین/سول سوسائٹی نے اطمیان کااظہار کرتے ہوئے صدر معلمہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دودھنیال محترمہ پروین اختر کیانی سمیت جملہ سٹاف کومبارکباد دی گزشتہ 4سال سے رزلٹ 13سے 30 فیصد تک محدود رہاجو اب صدر معلمہ محترمہ پروین اختر کیانی کی کاوش اور سٹاف کی انتھک محنت سے سال 2024/25کا رزلٹ 13 سے بڑھ کر 74فیصدتک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاندار رزلٹ پر والدین نے اظہار اطمیان کرتے ہوئے جن طالبات نے شاندار نمبرات سے میٹرک پاس کی انہیں سٹاف اور والدین سمیت مبارکباد پیش کی ہے۔ عوام کاکہناتھا کہ ماضی میں رزلٹ انتہائی مایوس کن رہا۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دودھنیال کاسالانہ رزلٹ امپرومنٹ کی طرف جارہاہے۔ میٹرک کے حالیہ نتائج 74فیصد رزلٹ امید کی کرن ہے کہ آئندہ رزلٹ 100 فیصد آئے گا۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دودھنیال کی صدرمعلمہ محترمہ پروین اختر کیانی نے ماتحت سٹاف کو ٹارگٹ دیدیاہے کہ ہنگامی بنیادوں پر طالبات کی زہن سازی تعلیم کے زیور کے حصول کیلئے کی جائے تاکہ آنیوالی نسلوں کو تعلیم مشکل نہیں بلکہ محنت طلب لگے۔

متعلقہ عنوان :