ایئرپورٹ پر کپڑے اتروا کر طبی معائنہ،آسٹریلوی خواتین کومقدمہ کرنے کی اجازت مل گئی

جمعہ 25 جولائی 2025 14:30

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)آسٹریلوی خواتین کو قطر ایئرویز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت مل گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان 5 آسٹریلوی خواتین نے دعوی کیا تھا کہ 2020 میں انھیں دوحہ ایئرپورٹ پر مسلح محافظوں نے زبردستی جہاز سے اتار کر ان کی جامہ تلاشی لی اور زبردستی طبی معائنے کیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خواتین میں سے پانچ نے 2022 میں قطر ایئرویز، ایئرپورٹ آپریٹر مطار اور قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف آسٹریلیا میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

تاہم عدالت کے مکمل بینچ نے قطر ایئرویز کے خلاف مقدمے کو جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ پیچیدہ ہے اور اسے ابتدائی مرحلے پر مسترد کرنا مناسب نہیں۔جس پر فیصلہ سناتے ہوئے آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے ابتدائی طور پر مقدمہ خارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :