لاہور ہائیکورٹ، زیادتی کیس میں ملزم کی ضمانت کی درخواست پر فرانزک رپورٹ طلب

جمعہ 25 جولائی 2025 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے لڑکے سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم قاسم نواز کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کیس کی فرانزک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جاوید انور جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ پھالیہ میں درج مقدمے میں درخواست گزار کا ڈی این اے نیگیٹو آیا ہے اور وہ نابالغ (16 سالہ) ہے۔ مدعی نے شناخت تو کی، مگر کوئی کردار بیان نہیں کیا۔ عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔