راولپنڈی، مہنگی چینی بیچنے والے 134دکانداروں کے خلاف کارروائی،لاکھوں جرمانہ،10 افراد گرفتار

جمعہ 25 جولائی 2025 17:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے چینی کی قیمت میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مختلف مقامات پر چیکنگ کرتے ہوئے 134 دکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1,99,500 روپے کا جرمانہ، ایک ایف آئی آرز، 10 افراد گرفتار اور ایک پوائنٹس سیل کیے گئے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر چینی کی دستیابی، قیمت اور معیار کا جائزہ لیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران دوخلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

اس پر ایکشن لیتے ہوئے 9000 روپے کا جرمانہ اور 03 افراد گرفتار کیے گئے۔ ضلع اٹک میں چیکنگ کے دوران 17 خلاف ورزیوں پر 49,000 جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلع جہلم میں 35 خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 37,500 جرمانہ اور 4 افراد گرفتار ہوئے۔ اسی طرح ضلع چکوال میں انسپیکشنز کے دوران 20 افراد کو مجموعی طور پر 62,000 روپے کا جرمانہ عائد اور ایک افراد گرفتار اور ایک عمارت سیل ہوئی۔ ضلع مری میں 60 افراد کو خلاف ورزی میں ملوث پاتے ہوئے مجموعی طور پر 42,000 روپے کا جرمانہ اور ایک ایف آئی آر اور دواشخاص گرفتار ہوئے۔