ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات کے خلاف کارروائی،9افراد کوگرفتارکرکے 7دکانیں سیل کردیں

جمعہ 25 جولائی 2025 23:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9افراد کوگرفتارکرکے 7دکانیں سیل کردیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ لیاقت جتوئی کی قیادت میں سرکی روڈ پر تجاوزات کے خلاف مثر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر قائم 7 دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ 4 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ عوامی راستے اور سڑکیں ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رہیں۔اسی طرح اسپیشل مجسٹریٹ (سریاب)عزت اللہ کی سربراہی میں سریاب روڈ پر تجاوزات کے خلاف مثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ آپریشن کے دوران فٹ پاتھوں اور سڑک پر قائم تمام غیر قانونی ریڑیاں، گھڑے اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ آپریشن کے دوران 5 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔آپریشن کا مقصد شہریوں کو بلا رکاوٹ آمدورفت کی سہولت فراہم کرنا تھا، جس کے بعد ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال ہو گئی۔