گندم میں رکھنے والی گولیوں کی غیرقانونی فروخت کے خلاف کارروائی، 6 افراد گرفتار

جمعہ 25 جولائی 2025 23:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) محکمہ زراعت پنجاب (پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز) نے گندم ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی زہریلی فاسفین گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ 23 اور 24 جولائی کومختلف اضلاع میں کیے گئے 8 کامیاب چھاپوں کے دوران 20,586 فاسفین گولیاں برآمد کی گئیں، جن کی مالیت تقریباً 5 لاکھ 44 ہزار 914 روپے ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 6 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔فاسفین گولیاں ایک انتہائی زہریلا کیمیکل ہیں، جن کا استعمال مخصوص شرائط اور ماہر نگرانی کے بغیر انسانی جانوں اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔محکمہ زراعت کی یہ کارروائیاں اس عزم کا مظہر ہیں کہ عوامی صحت، خوراک کے تحفظ اور زرعی زہروں کے محفوظ و قانونی استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صوبہ بھر میں غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز اور مسلسل قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :