آئیسکو کا مختلف علاقوں میں 26 اور 27جولائی کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

جمعہ 25 جولائی 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے ضروری مرمت کے سلسلے میں 26 اور 27 جولائی کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ترجمان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

26 جولائی 2025ء کو صبح 07:00 بجے سے دن 11:00بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،ایف بلاک، واسا، اے بلاک،احسن آباد، باغ سرداراں، پیرودھائی، ڈھوک حسو،گلزار شہید، مسلم آباد،کیرج فیکٹری، قائد آباد،فوجی کالونی، راجہ آباد فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،نیو مندرہ،ایل ٹی سی،اولڈ مندرہ،حامد جھنگی، ایس پی ڈی، اے پی ایف، پڑیال، حسکول، عسکری۔

(جاری ہے)

7،سٹیٹ بینک، سی ایم ایچ فلیٹس،سر سید روڈ، ایف ایف سی، خادم حسین روڈ،آدم جی روڈ، مال روڈ،اے ڈبلیوٹی، پروپوزڈ۔

I&II،حیدر روڈ، سپرنٹ پلازہ، اے ایف آئی سی فیڈرز، جہلم سرکل، وارڈ نمبر۔8، حیات سر روڈ، کچہری جہلم فیڈرز، چکوال سرکل،دروت، دھرمند فیڈرزپر بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح 27 جولائی 2025ء کو صبح 06:00 بجے سے دن 11:00بجے تک راولپنڈی کینٹ سرکل، جیل پارک۔I، کار چوک،زیٹا۔I، محبوب، ایکس لائر،پارک ویو،پنڈی بورڈ،سوہان انڈس،آر سی سی آئی ایکسپریس، ہمک، امارات،ماڈل ٹائون،سرور شہید،پیپسی،موہرہ نگیال، آئی ایس ٹی،فوجی فائونڈیشن،زراج۔

I&II،اے او ڈبلیوایچ ایس،ڈھوک اعوان، مورگاہ، ولایت کمپلکس، آر سی سی آئی۔I،II،III،IV V&، سٹیٹ بینک، ہمایوں روڈ، جھنڈا، راولپندی۔III، سی این سی، 502 ورکشاپ فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔