ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت نلتر بالا میں ہم سب پاکستانی ہیں ایونٹ کی تیاری سے متعلق اجلاس

جمعہ 25 جولائی 2025 20:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت صداقت علی کی زیر صدارت نلتر بالا میں "ہم سب پاکستانی ہیں" ایونٹ کی تیاری سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، ایس پی اسپیشل برانچ، ایس ڈی پی او سٹی، چیف آفیسر ضلع کونسل، ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور، اے او ڈی ایچ او آفس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کو نلتر بالا میں ایمبولینسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

(جاری ہے)

صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے چیف آفیسر ضلع کونسل اور ڈی ایم او کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

ایکسین واٹر اینڈ پاور اور ایکسین بی اینڈ آر کو مشینری الرٹ رکھنے اور سڑکوں کی مرمت کے لیے مزدوروں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ایکسین برقیات کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے انتظامات مکمل کرنے کے احکامات د یئے گئے۔ سیکورٹی امور پر ایس پی گلگت کو فول پروف سیکورٹی پلان اور ٹریفک کنٹرول کے لیے اقدامات کرنے، جبکہ اسپیشل برانچ کو واک تھرو گیٹس نصب کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :