
شام: سویدا میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران مراکز صحت بھی نشانہ
یو این
ہفتہ 26 جولائی 2025
05:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 جولائی 2025ء) شام کے علاقے سویدا میں خونریز فرقہ وارانہ تشدد کے نتیجے میں ہزاروں شہری نقل مکانی کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے طبی مراکز پر حملوں میں دو معالج ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے مطابق، جولائی سے اب تک سویدا سے ایک لاکھ 76 ہزار لوگ انخلا کر چکے ہیں۔
ان میں بیشتر نے ہمسایہ علاقے درآ اور دارالحکومت دمشق کے دیہی علاقوں کا رخ کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے سویدا میں مقامی دروز فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ملیشیا، بدو قبائل اور سرکاری فوج کے مابین جھڑپوں میں 1,000 سے زیادہ لوگوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
(جاری ہے)
ملک کے شمالی علاقے ادلب میں حکام نے اسلحہ کے ذخیرے میں دھماکے کی اطلاع دی ہے جس میں چھ افراد ہلاک اور کم از کم 140 زخمی ہو گئے۔ اگرچہ شام کے محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے لوگوں کو جائے حادثہ سے نکال کر طبی مراکز پر پہنچانے کی کوشش کی لیکن اسی دوران مزید دھماکوں کے باعث امدادی کوششوں میں رکاوٹ کا سامنا رہا۔
طبی سہولیات پر حملے
سویدا میں طبی مراکز پر شدید دباؤ ہے جہاں عملہ انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہا ہے جبکہ طبی سہولیات تک رسائی میں بھی شدید مشکلات حائل ہیں۔
'ڈبلیو ایچ او' نے متحارب فریقین کی جانب سے ہسپتالوں پر قبضے، عملے کی ہلاکتوں اور ایمبولینس گاڑیوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات بھی دی ہیں۔
شام میں 'ڈبلیو ایچ او' کی قائم مقام نمائندہ ڈاکٹر کرسٹینا بیتھکے نے کہا ہے کہ طبی سہولیات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں اور وہاں عملے اور مریضوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔ سویدا کے ہسپتالوں میں عملے، بجلی، پانی اور بنیادی ضرورت کے سازوسامان کی شدید قلت ہے جبکہ شہر کے مرکزی ہسپتال میں مردہ خانہ لاشوں سے بھر چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ معالجین، معاون طبی عملے اور سازوسامان کو لوگوں تک محفوظ رسائی دینا محض زندگیاں بچانے کے لیے ہی ضروری نہیں بلکہ بین الاقوامی قانون کے تحت یہ تنازع کے تمام فریقین کی ذمہ داری بھی ہے۔
محدود امدادی رسائی
سویدا میں مختلف گروہوں نے راستوں پر تسلط جما رکھا ہے اور سلامتی کے مخدوش حالات کے سبب علاقے میں امدادی رسائی مشکل ہو گئی ہے۔
ان حالات میں اقوام متحدہ اور اس کے شراکتی امدادی اداروں کی تشدد سے متاثرہ لوگوں کو مدد پہنچانے کی صلاحیت میں بھی کمی آئی ہے۔محدود رسائی کے باوجود 'ڈبلیو ایچ او' نے درآ اور دمشق کے مضافاتی علاقوں میں زخمیوں کے علاج کا سامان، ضروری ادویات اور ہسپتالوں کو درکار مدد کی فراہمی کے اقدامات کیے ہیں۔
شام میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار آدم عبدالمولا نے رواں سال کے لیے درکار امدادی وسائل میں اضافے کی اپیل کی ہے جبکہ اب تک گزشتہ اپیل پر 12 فیصد وسائل ہی مہیا ہو پائے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
کامن ویلتھ رپورٹ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
-
حکومت ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں میں بہتری، پبلک فنانس اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے حوالہ سے اقدامات کر رہی ہے، یورپی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، وزیرخزانہ ..
-
اسرائیلی طیاروں نے دوحہ پر بیلسٹک میزائل بحیرہ احمر سے فائر کیے، امریکی اہلکار
-
صدرزرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر کا استقبال
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن چلے گئے
-
وزیرتجارت کی ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع
-
اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے. جسٹس حسن اظہر رضوی
-
یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
-
اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
-
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ،قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.