انڈونیشیا، نارتھ مالوکو کے ساحل کے قریب 6شدت کا زلزلہ

ہفتہ 26 جولائی 2025 10:50

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نارتھ مالوکو کے ساحل کے قریب زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ملک کے موسمیات، موسمی تبدیلی اور ارضیاتی ادارے نے بتایا کہ انڈونیشیا کے مشرقی صوبےنارتھ مالوکو کے ساحل کے قریب ہفتہ کی صبح 4 بجکر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزے کا مرکز سمندر کی سطح سے 58 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔ زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :