سرگودھا ،چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ہفتہ 26 جولائی 2025 13:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سرگودھا میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کر کی173روپے کلو فروخت کو یقینی بنانے کیلئے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرمحمد وسیم کی زیر صدارت اجلاس میں چینی کے نرخوں اور اس کی ترسیل کا جائزہ لیا گیا اور افسران سے کہا گیا کہ چینی کی فراہمی کو بروقت اور بلاتعطل یقینی بنانے کے ساتھ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے چینی کا نوٹیفائی کردہ نرخ 173روپے فی کلو مقرر ہے، جس میں تمام تر اخراجات اور منافع شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور پیرا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چینی وافر مقدار میں موجود ہے اس لئے عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرناپڑے گا۔

متعلقہ عنوان :