ویتنام میں بس حادثہ، 10 افراد ہلاک، 12 زخمی

بس سڑک کنارے لگی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی،وزیراعظم کا فوری تحقیقات کاحکم

ہفتہ 26 جولائی 2025 14:51

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)ویتنام میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنامی حکام نے بتایا کہ بس دارالحکومت ہنوئی سے دانانگ شہر جارہی تھی، اس دوران صوبہ ہاتین میں سڑک کنارے لگی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی۔ویتنام کے وزیرِاعظم نے حادثے میں ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والے 10 افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 12 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :