ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے منصوبے پر بریک لگا دی

بدھ 20 اگست 2025 17:26

ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے منصوبے پر بریک لگا دی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک خاموشی سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اپنے منصوبے کو بریک لگا دیا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نے ایلون مسک کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے منصوبے کو بریک لگا دیا انہوں نے اس حوالے سے اپنے اتحادیوں کو بتایا کہ وہ ابھی توجہ اپنی کمپنیوں اور نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھنے پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایلون مسک نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ نئی سیاسی جماعت بنانے سے جے ڈی وانس کے ساتھ ان کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔رپورٹ کے مطابق اگر جے ڈی وینس 2028 کا صدارتی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ایلون مسک ان کی حمایت کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :