حکومت کا راوی میں آلودہ پانی کی روک تھام کیلئے سمارٹ واٹرمینجمنٹ پلانٹس لگانے کافیصلہ

ہفتہ 26 جولائی 2025 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) حکومت نے راوی میں آلودہ پانی کی روک تھام کیلئے سمارٹ واٹرمینجمنٹ پلانٹس لگانے کافیصلہ کر لیا ۔سیکرٹری ہائوسنگ نور الامین مینگل کی زیرصدارت لاہورویسٹ واٹرٹریٹمنٹ منصوبوں بارے اہم جلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ایم ڈی واساغفران احمد نے ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبوں پربریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہرکی6آئوٹ فال مقامات پرویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس تجویزکیے گئے ہیں،پہلے مرحلے میں بابوصابواورکٹاربندویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس پرکام کاآغازہوگا،بابوصابوواٹرٹریٹمنٹ پلانٹ پرتقریباً60ارب تک لاگت آئے گی،کٹاربندویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ پر23ارب روپے تک لاگت کا تخمینہ ہے ،دونوں منصوبے غیرملکی ڈونراداروں کی فنڈنگ سے مکمل کئے جائیں گے۔سیکرٹری ہائوسنگ نور الامین مینگل نے کہا کہ تمام ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس بننے سیلاہورکاپانی مکمل طورپرقابل استعمال ہوجائے گا،سیوریج کاپانی راوی یانہرمیں ڈالنے کی بجائے اسے زرعی استعمال میں لایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :