غزہ، سکول پر اسرائیلی فوج کے حملے میں پانچ افراد شہید

مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی قابض افواج نے القدس کے مفتی کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:18

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)غزہ شہر کے مغرب میں سینکڑوں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک سکول پر اسرائیلی فوج کے حملے میں پانچ فلسطینی جان سے گئے اور تقریبا 30 دیگر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی قابض افواج نے القدس کے مفتی کو حراست میں لے لیا اور انہیں کئی دنوں کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ ایک کشیدگی کا قدم ہے جس کا مقصد مذہبی علامتوں کو نشانہ بنانا اور مقبوضہ شہر میں عبادت کی آزادی کو کمزور کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :