اسرائیلی فوج کا یمن سے داغا گیا میزائل روکنے کا اعلان

اسرائیلی فضائیہ نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل روکا ہے،بیان

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:18

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن سے اسرائیل کی طرف داغا گیا ایک میزائل روک لیا گیا ہے جس کے بعد کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے تھے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل روکا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بجے تھے۔ النقب کے جنوبی علاقے اور بحیرہ مردار کے مشرقی علاقے میں سائرن بجے تھے۔ میزائل روکنے کے بعد کسی قسم کے نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :