ڈپٹی کمشنر نیلم کاایچ پی وی وائرس کیخلاف ویکسی نیشن مہم بارے اجلاس

ضلع میں12 روزہ ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:21

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے ایچ پی وی وائرس کے خلاف ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ضلع نیلم میں12 روزہ ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ HPV اہم ترین ایشو ہے کہ مہم کی آگاہی کے لیے آگاہی واک اور پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

ہیلتھ ٹیمیں سکولوں اور گھروں میں جاکر ویکسی نیشن لگائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے مہم بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر چوہدری بشارت،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیماء میر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPIسید مبشر گیلانی،ڈی ایس وی خواجہ ضیاء دین،صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آفتاب تبسم،چیئرمین یوسی نگدر نیلم وسیکرٹری جنرل انجمن تاجران خواجہ انیس علی،چیف آفیسر بلدیہ رانا الف دین ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے شرکاء کو مہم بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایچ پی وی ایک عام وائرس ہے،جوانسانوں کو متاثر کرتا ہے۔HPVوائرس زیادہ تر جنسی رابطے کے زریعے ایک سے دوسرے انسان تک منتقل ہوتا ہے۔بعض اقسام کا وائرس تولیدی اعضاء کو متاثر کرکہ بچے دانی کے منہ کا کینسر پیدا کرسکتے ہیں،حفاظتی اقدامات کیلئے HPVکی ویکسین دستیاب ہے جو نوجوان بچیوں اور بچوں کو کینسر سے بچانے میں موثر ہے جو کہ ضلع ہذا میں 12روزہ مہم 15سے 27 ستمبر 2025تک جاری رہے گی۔

جس میں 9سے 14سال تک کی بچیوں کو لگائی جائے گی ضلع ہذا کا ٹارگٹ 16221ہے ضلعی سطح پر ویکسی نیشن کیلئے 19ٹیمیں تشکیل دی گی ہیں ٹیموں کی نگرانی کے لیے 17فرسٹ لیول سپروائزر، 06 سیکنڈ لیول سپروائزرتعینات ہیں اور ضلعی سطح پر بھی سپروائزرز تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :