انسپکٹر پرائس کنٹرول ضلع نیلم ویلی کے دفتر کا قیام

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:21

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس خالد محمود مرزا کی ہدایت پر انسپکٹر پرائس کنٹرول ضلع نیلم ویلی کے دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول راجہ کاشف لطیف خان نے کہاکہ اس دفتر کا قیام عوام الناس کو اشیاء خوردونوش کی مناسب قیمت پر فراہمی ہے،عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر ضلعی انسپکٹر پرائس کنٹرول دانش امتیاز ہمہ وقت دستیاب ہو نگے، عوام الناس سے التماس ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی نسبت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری شدہ انراخ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں 0355-7151525رابطہ کریں۔

پرائس کنٹرول ضلع نیلم باقاعدگی کیساتھ زائدانراخ پر فروخت ہونیوالی اشیاء کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے عوام الناس کو سرکاری انراخ کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔