ڈپٹی کمشنرنیلم ندیم احمد جنجوعہ کی زیر صدارت ایچ پی وی ویکسینیشن کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:37

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنرنیلم ندیم احمد جنجوعہ نے ایچ پی وی وائرس کے خلاف ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلع نیلم میں 12 روزہ ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ HPV اہم ترین ایشو ہے کہ مہم کی آگاہی کے لیے آگاہی واک اور پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

ہیلتھ ٹیمیں سکولوں اور گھروں میں جاکر ویکسی نیشن لگائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے مہم بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر چوہدری بشارت،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ شیماء میر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPIسید مبشر گیلانی،ڈی ایس وی خواجہ ضیاء دین،صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آفتاب تبسم،چئیرمین یوسی نگدر نیلم وسیکرٹری جنرل انجمن تاجران خواجہ انیس علی،چیف آفیسر بلدیہ رانا الف دین ودیگر نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے شرکاء کو مہم بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایچ پی وی ایک عام وائرس ہے،جوانسانوں کو متاثر کرتا ہے۔HPVوائرس زیادہ تر جنسی رابطے کے زریعے ایک سے دوسرے انسان تک منتقل ہوتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :