نجی لا کالج میں دفتر محتسب پنجاب کے حوالے سے تعارفی نشست کا انعقاد

ہفتہ 26 جولائی 2025 17:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) نجی لا کالج سرگودھا میں ایک پروقار تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈوائزر محتسب پنجاب محمد الیاس گل نے شرکت کی۔ اُنہوں نے طلبہ و شرکاء کو سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے فوری حل اور شکایات دائر کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ایڈوائزر نے بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب میں موصول ہونے والی شکایات کا مختصر وقت میں فیصلہ کیا جاتا ہے اورعوام کو مفت قانونی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس موقع پر پرنسپل کالج چوہدری ظفر اقبال نے دفتر محتسب کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے سماجی اور قانونی کردار کی اہمیت اجاگر کی۔نشست کے آخر میں طلبہ کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :