پنڈی بھٹیاں،دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

ہفتہ 26 جولائی 2025 17:32

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) پنڈی بھٹیاں میں دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے سابق صدر بار کا کلرک جاں بحق دوسرا موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔سابق صدر بار میاں ثنااللہ بھٹی کا کلرک ممتاز حسین حسب معمول موٹر سائیکل پر کچہری جارہا تھا جب وہ لاہور روڈ پر کچہری کے قریب پہنچا تو دوسرے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو 1122پر اطلاع کی لیکن ریسکیوٹیم نہ پہنچی جس پر وہاں پر موجود ایک وکیل خود ریسکیو کے دفتر پہنچ گئے جو کہ تھوڑے فاصلے پر ہی موجود ہے ان کے جانے پر ریسکیو ٹیم متحرک ہوئی لیکن تب تک دیر ہو چکی تھی زیادہ خون بہنے سے کلرک ممتاز زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار جو کہ حافظ آباد کا رہائشی ہے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جو کہ شدید زخمی ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :