Live Updates

کاشتکار ماش کی کاشت کے لیے میرا زمین کا انتخاب کریں، محکمہ زراعت

ہفتہ 26 جولائی 2025 18:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) محکمہ زراعت (توسیع ) نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جولائی کے دوران ماش کی کاشت کے لیے میرا زمین کا انتخاب کریں اور جدید زرعی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فصل کی کاشت کریں تاکہ زیادہ اور معیاری پیداوار حاصل کی جا سکے۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق ماش کی کاشت ترو تر حالتِ زمین میں کی جائے اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ ایک فٹ رکھا جائے تاکہ پودوں کی بہتر نشوونما ممکن ہو سکے۔

کاشت کے لیے محکمہ کی منظور شدہ اور ترقی یافتہ اقسام جیسے ماش 97، ماش عروج 2011 اور چکوال ماش استعمال کی جائیں، جن کی فی ایکڑ پیداوار 22 سے 25 من تک ہو سکتی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ زیادہ بارش والے علاقوں میں بیج کی شرح 8 کلوگرام فی ایکڑ اور دیگر علاقوں میں 10 کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

ایسی اقسام اور شرح بیج سے بہتر اگاؤ اور موزوں فصل حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بارش زیادہ ہوتی ہے، وہاں ماش کی کاشت کھیلیوں پر کی جائے تاکہ پانی کا نکاس بہتر رہے۔ فصل کی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے کاشت کے وقت فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ ڈالنا ضروری ہے۔محکمہ زراعت نے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ ان سفارشات پر عمل کریں اور مزید رہنمائی کے لیے قریبی زرعی دفتر یا فیلڈ سٹاف سے رابطہ کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :