نوشہرہ کلاں ،پولیس نے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:10

پبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کار سی139کلو200گرام چرس، 37کلو400 گرام افیون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق۔عنایت علی امجد ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں علاقہ میں بسلسلہ گشت موجود تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ کسی بھی وقت منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی،اطلاع پر بمقام ASLپل گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گئی اسی دوران ایک مؤثر کو شک کی بنا پر رکنے کا اشارہ کیا جس نے رکنے کی بجائے موٹر کار بھگا لے گیا تعاقب کیاگیا موٹر کار کا تعاقب جاری تھا کہ بمقام راستہ اکبرآباد کھنڈر مردان روڈ منشیات سمگلروں نے گاڑی چھوڑ تے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راہ فرار اختیار کی موٹر کار کی تلاشی لینے پر چرس 137کلو 200گرام چرس جبکہ 37کلو400گرام افیون برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

موٹر کار اے ملزمان کا موبائل فون بھی برآمد کیاگیا،مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،فرار ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے ایس ایچ او کلاں وٹیم کی کارکردگی کو سراھا۔ عبدالقدوس نقشبندی، مولانا عبدالصمد درخواستی، حافظ عبدالرافع، حافظ محمد فاروق، قاری سیف الرحمن ،سردار نسیم پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی جو دستور کو از سرنو مرتب کریں گے اور مجلس عاملہ اور مجلس عمومی سے اجازت اور منظوری کے بعد شائع کریں گے۔ سندھ کے ناراض اور خاموش ساتھیوں کے لئے مولانا اقبال اللہ ،مولانا حضرت ولی ہزاروی، مولانا سیف الرحمن پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی جو ان سے رابطہ اور ان کے تحفظات کو دور کریں گے۔