سائیٹ اے پولیس کاگٹکاماوا کے کارخانے پر چھاپہ ، 3ملزمان گرفتار

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) تھانہ سائیٹ اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر مستان چالی کے قریب مکان کی آڑ میں گٹکاماوا تیارکرنے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر 3ملزمان کو گرفتار کرکے کارخانے سے 5ہزار 500 پڑیاں تیار گٹکاماوا،25 پیکٹ تمباکو پتی ،140پیکٹ زعفرانی پاوڈر،4 بورے خالی ریپر،3 پیکٹ ربڑ،7 بورے سفید پاوڈر، ایک بوری چھالیہ بھورادہ،4 ڈرم گھیلی چھالیہ،4 ڈرم تیار ماواگٹکا، 10خالی گیلن،2 خالی ڈرم،6 پلاسٹک ٹب اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میںفضل ایاز ولد بختیار،سعید اللہ ولد نادر سیداورامجد ولد نادر خان شامل ہیں جبکہ کارخانے کا مالک شیر محمد ولد گل محمد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :