ڈپٹی کمشنرمری کی ہدایت پرچینی کی قیمتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت کارروائی،چارافرادگرفتار،جرمانے

ہفتہ 26 جولائی 2025 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مری میں ڈی سی آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چینی کے مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروا رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو روز سرکاری نرخوں کے بر خلاف چینی بیچنے والوں کو 42 ہزار جرمانہ کیا گیا جبکہ 4 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد وصولی کی صورت میں فوری انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے چینی کی سرکاری نرخوں پر فروخت کی قیمت فی کلو 173 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی تھی کہ چینی کے مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :