مویشی منڈیوں میں اوور چارجنگ کو ختم کرنے کیلئے ای ٹکٹنگ کا نظام معتارف کروایا جارہا ہے،بلال ہاشم

ہفتہ 26 جولائی 2025 22:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کیٹل مارکیٹ بلال ہاشم نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں اوور چارجنگ کو ختم کرنے کے لیے ای ٹکٹنگ کا نظام معتارف کروایا جارہا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جسونت سنگھ مویشی منڈی کے دورے کے دوران کیا۔ بلال ہاشم نے مزید کہاکہ پنجاب بھر کی 113 مویشی منڈیوں سے پندرہ ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ماڈل مویشی منڈیوں کی مزید اپ گریڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان کی مویشی منڈی 43 ایکٹر پر محیط ہے جسے مزید 20 ایکٹر مزید لیس پر بڑھائی جارہی ہے۔بلال ہاشم نے کہا کہ سرگودھا اور ڈی جی خان میں ماڈل مویشی منڈیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی کے نظام کو مزید موثر بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :