عوام تحریک انصاف کی احتجاجی اور مفاداتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں،وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

ہفتہ 26 جولائی 2025 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی احتجاجی اور مفاداتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان جن حلقوں سے منتخب ہوئے ہیں وہاں عوام آج بھی ترقیاتی اور فلاحی کاموں کے منتظر ہیں لیکن ان کے ایم این ایز ان کی خدمت کرنے کے بجائے احتجاج اور ذاتی ایجنڈوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

قیصر احمدشیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوامی فلاح و بہبود اورملکی مفادات کی خاطر اپوزیشن کو بارہا مثبت سیاست اور بات چیت کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشیت کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور اب پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے کام کر رہی ہے۔