وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا حافظ آباد میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ

ہفتہ 26 جولائی 2025 22:48

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا حافظ آباد میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔مریم اورنگزیب کی پنڈی بھٹیاں میں سیلاب زدگان سے فرداً فرداً ملاقات، مسائل سنے، فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیئے۔حکومت پنجاب کی جانب سے سینکڑوں سیلاب متاثرین میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا اور سینئر وزیر نے ریسکیو 1122، لائیواسٹاک، میڈیکل و تحصیل کیمپس کا دورہ کیا اور تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہی ہیں ، بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کا سروے مکمل ہوگیا ہے، وزیر اعلی ٰمریم نواز شریف نے شفاف انداز میں زرتلافی کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے ہر گھر کی سلامتی ،تحفظ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے لئے اہم ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مجھے آپ کی خیریت دریافت کرنے اور مسائل کے حل کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائشی مکانات اور مویشیوں کا ڈیٹا جمع ہوگیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پیغام بھیجا ہے کہ متاثرین تنہا نہیں، نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔اس موقع پرمتاثرین نے ریسکیو اور ریلیف کے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ۔