حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:51

حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سینئرصوبائی وزیرمریم ..
پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تحصیل پنڈی بھٹیاں میں حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر نوتھیں میں قائم کردہ فلڈ رلیف کیمپ کا دورہ کیا۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اسں موقع پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق، کوارڈینیٹر ٹو چیف منسٹر محترمہ سائرہ افضل تاڑر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک، ممبر صوبائی اسمبلی میاں عون انتصار بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر کیے گئے انتظامات کے بارے بریفنگ دی۔سینئر صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پانی سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کی ہرقسم کی ضروریات کا خیال رکھا جائے ،حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔\378