پھولنگر، مدرسے کے طالبعلم پر تشدد کا انتہائی افسوسناک واقعہ ، پولیس تفتیش جاری

ہفتہ 26 جولائی 2025 20:20

پھولنگر، مدرسے کے طالبعلم پر تشدد کا انتہائی افسوسناک واقعہ ، پولیس ..
پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) مدرسے کے طالبعلم حافظ محسن پر تشدد کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ تھانہ سٹی پھولنگر کی حدود میں واقع مدرسے میں چند روز قبل عدنان نامی قاری جو کہ مدرسے کا ہی طالب علم اور کلاس مانیٹر ہے اس نے 15سالہ بچے پر پلاسٹک پائپ سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ۔

(جاری ہے)

بچے کے والد ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے علاج کے سلسلہ میں لاہور ہسپتال تھا اور جب واپس پہنچا تو بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ کر اسے معلوم پڑا جس کے بعد تھانے درخواست تو دیدی گئی ہے مگر پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔مدرسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو بچوں کی آپس میں لڑائی ہوئی جس پر عارضی طور پر کلاس کے انچارج بنائے گئے طالب علم اور قاری عدنان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ تھانہ سٹی پھولنگر پولیس والد ریاض کی دی گئی درخواست پر مصروف تفتیش ہے۔