سرگودھا میں مسلح شخص نے بازار میں فائرنگ کر کے 25 سالہ شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا

اتوار 27 جولائی 2025 12:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سرگودھا میں مسلح شخص نے بازار میں فائرنگ کر کے 25 سالہ شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کوٹ مومن کے مین مسلم بازار میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے محلہ شاہی مسجد کی 25 سالہ شادی شدہ خاتون سفینہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔