وائلڈ لائف کی گوجرانوالہ ،نارووال،راجن پور ،مظفر گڑھ اور ڈی جی خان میں

تیتر،طوطوں اور فاختہ کے 7 غیر قانونی شکاری گرفتار ،برآمد کئے پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کر دئیے گئے ملزمان کو ایک لاکھ سے زائد جرمانہ،وائلڈلائف رینجرز نارووال نے ظفروال سے مسکن سے بھٹکی ایک پینگولن ریسکیو کرلی

اتوار 27 جولائی 2025 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر وائلڈلائف کومبنگ آپریشن جاری ہے ، چیف وائلڈلائف رینجر مبین الٰہی کی زیر نگرانی پنجاب بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، کامیاب کارروائیاں گوجرانوالہ ،نارووال،راجن پور ،مظفر گڑھ اور ڈی جی خان میں کی گئیں ،کارروائیوں کے دوران تیتر،طوطوں اور فاختہ کے 7 غیر قانونی شکاری گرفتار کئے گئے ،جن سے درجن کے لگ بھگ تیتر،طوطے اور فاختائیں برآمدکر لی گئیں۔

(جاری ہے)

وائلڈلائف رینجرز نارووال نے ظفروال سے مسکن سے بھٹکی ایک پینگولن ریسکیو کرلی، ملزمان کو وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا جبکہ تمام جنگلی پرندے قدرتی ماحول میں آ زاد کر دیئے گئے ، پینگولن کو بھی اپنے مسکن میں آ زاد کردیا گیا ۔، ڈی جی وائلڈ لائف مبین الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی شکار ،کاروبار اور اسمگلنگ ممنوعہ ہے ،تحفظ شدہ جنگلی جانوروں و پرندوں کی بازیابی یقینی بنائی جائے گی ۔