مشی گن کے شاپنگ مارٹ میں چاقو کے وار سے 11 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

اتوار 27 جولائی 2025 14:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)امریکی ریاست مشی گن کے شہر ٹراورس سٹی میں واقع ایک شاپنگ مارٹ میں کم از کم 11 افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی اسپتال مانسن ہیلتھ کیئر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی کہ تمام زخمی افراد کو شمالی مشی گن کے علاقے کے سب سے بڑے اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا ہے، اور ان کے مطابق تمام افراد چاقو کے حملے کا شکار ہیں۔اسپتال کی ترجمان میگن بران نے کہا کہ زخمی افراد کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔