ہمک پولیس ٹیم کی کارروائی، تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

اتوار 27 جولائی 2025 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس تھانہ ہمک نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار افراد کی شناخت رافع، عزیز احمد اور سیف کے نام سے ہوئی ہے۔اتوار کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے چھینی گئی نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور جرائم میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ گرفتاریاں وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے گن پوائنٹ پر راہگیروں اور دکانداروں کو لوٹنے سمیت متعدد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ان کے خلاف پہلے ہی متعدد ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد محمد جواد طارق نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور کسی کو بھی شہر کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔