نوشہرہ میں سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی زخمی ہو گئے

اتوار 27 جولائی 2025 16:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) نوشہرہ کے علاقے مدینہ کالونی فیز 2 میں سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ اتوار کو ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق مدینہ کالونی فیز 2 کے مقام پر سلنڈر پھٹنے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم کو موقع کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ سلنڈر دھماکہ نور البصور نامی شخص کے گھر کے باورچی خانے میں ہوا جس میں 43 سالہ نور البصور اور زوجہ نور البصور زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :