Live Updates

لاہور، وائس چیئرمین واسا کا جوہر ٹائون میں زیر زمین واٹر ٹینک منصوبے کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

اتوار 27 جولائی 2025 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے جوہر ٹائون حسین پارک ٹکہ چوک میں زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایکسیئن عمیر نے وائس چیئرمین واسا کو زیر زمین ٹینک کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ حسین پارک ٹکہ چوک زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ رواں مون سون فعال کر دیا گیا ہے،اس منصوبے سے 15 لاکھ گیلن بارشی پانی کو محفوظ کیا جا رہا ہے۔

بریفننگ میں مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے قبل بارش سے جی بلاک مارکیٹ سے ٹکہ چوک تک ٹریفک کی روانی متاثر رہتی تھی، منصوبے سے بارشی پانی بروقت واٹر ٹینک میں جمع کیا جاتا ہے ۔وائس چیئرمین واسا نے رہ جانے والے ترقیاتی کاموں کو رواں ہفتے میں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف بھی وائس چیئرمین واسا کے ہمراہ تھے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات