ڈپٹی کمشنر کا لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے فیضان رضا کو ایک دن کے لیے اعزازی ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب بنانے کا اعلان

اتوار 27 جولائی 2025 18:20

ڈپٹی کمشنر  کا لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے فیضان رضا ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کا لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے فیضان رضا کو ایک دن کے لیے اعزازی ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب بنانے کا اعلان۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے فیضان رضا آج ننکانہ صاحب کے پہلے اعزازی ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

تفیلات کے مطابق لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ ہائی سکول شاہکوٹ نمبر 1 کے ہونہار سٹوڈنٹ فیضان رضا کو ایک دن کے لیے اعزازی ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب بنانے کا فیصلہ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی جانب سے فیضان رضا کو ایک دن کے اعزازی ڈپٹی کمشنر بنایا جائے گا۔اعزازی ڈپٹی کمشنر فیضان رضا آج اپنے اعزازی عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

اعزازی ڈپٹی کمشنر کو ضلعی افسران کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اعزازی ڈپٹی کمشنر فیضان رضا دن بھر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیں گے۔ڈپٹی کمشنر آفس میں فیضان رضا کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے فیضان رضا ، اساتذہ اور والدین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے فیضان رضا ، والدین اور اساتذہ کو لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی گءاور فیضان رضا کو 01 لاکھ روپے انعام بھی دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیضان رضا کے اساتذہ کو بھی آدھی تنخواہ سے نوازا جائے گا۔فیضان رضا نے لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے ضلع، والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا۔ 378

متعلقہ عنوان :