مجلس وحدت المسلمین نے زیارات کیلئے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کردیا

فیصلے سے دہشتگردوں کے عزائم کو تقویت ، حکومت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے‘ موقف

اتوار 27 جولائی 2025 20:40

مجلس وحدت المسلمین نے زیارات کیلئے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی ..
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)مجلس وحدت المسلمین نے زیارات کے لیے زائرین کے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری پابندی ختم کرے ۔مجلس وحدت المسلمین سندھ و کراچی کے ذمے داروں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ زیارات کے لیے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی لگانا قبول نہیں۔

(جاری ہے)

رہنماں نے کہا کہ اس فیصلے سے دہشتگردوں کے عزائم کو تقویت ملے گی، حکومت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، زمینی راستے سے جانے پر پابندی جیسے حکومتی اقدامات اشتعال انگیز ہیں۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ زیارات پر جانے والوں پر پابندی لگانا حکومتی نااہلی ہے، پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :