سرگودھا، گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات

اتوار 27 جولائی 2025 19:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) سرگودھا پولیس کی جانب سے اتوار کے روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر اتوار کے روز مسیحی تہوار کے موقع پر سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے ۔اس سلسلہ میں سرگودھا پولیس کے ایک سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈکے جوان بھی چرچز کے اردگرد گشت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔ پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص،گاڑی،موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا، علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔چرچز میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی تھی۔چرچز پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیاتھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف تمام سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔