پنجاب پولیس کی قابل افسر نے مائیکرو بیالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی

اتوار 27 جولائی 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے والی پنجاب پولیس کی خاتون آفیسر نے اپنے والدین کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات انٹیلیجنس آفیسر ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر نے مائیکرو بیالوجی اور مالیکیولر جنیٹکس میں پی ایچ ڈی کی۔

(جاری ہے)

فرح اصغر نے یونیورسٹی آف دی پنجاب سے ڈاکٹریٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ آئی جی پنجاب نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی پر فرح اصغر کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ فرح اصغر جیسے ہونہار اور قابل افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس میں بیشتر اہلکار پی ایچ ڈی، ایم فل اور انجینئرنگ سمیت مختلف مضامین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر نے بتایا کہ والدین کی سپورٹ، سینئر افسران کی حوصلہ افزائی اور ساتھیوں کے تعاون سے تعلیمی سفر مکمل کیا۔

متعلقہ عنوان :