سکھر شر چوک کے قریب مسلح افراد کی سیلون پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی، ورثاء کا نعش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

اتوار 27 جولائی 2025 21:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سکھر شر چوک کے قریب مسلح افراد کی سیلون پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی، ورثاء کا نعش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ ، نعریبازی ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیلون(حمام) پر فائرنگ سے ایک شخص بنام غلام اکبر منگی موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ، فائرنگ کے بعد مسلح افراد جائے وقوعپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، علاقے کے افراد نے نعش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا بعد ازیں جانبحق ہونے والے شخص کے ورثاء نے جانبحق شخص غلام اکبر منگی کی نعش اٹھا کر کمشنر آفس سکھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ، ورثاء کے مطابق غلام اکبر منگی علاقے میںموجود ایک سیلون کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بے گناہ قتل کیا ہے متعلقہ تھانے کی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، احتجاج کی اطلاع پر ایس ایچ او سائٹ علاؤالدین پھلپوٹو نے احتجاجی مقام پر پہنچ کر مظاہرین سے بات چیت کی اور یقین دلانے کے بعد ورثاء نے احتجاج ختم کردیا ۔