خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز میں اضافہ کاانکشاف

رواںسال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 10ہو گئی ضلع بنوں سے تین، لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے دو،دو ضلع ٹانک،تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک،ایک کیس شامل

اتوار 27 جولائی 2025 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز میں اضافہ کاانکشاف ہوا ہے،رواں سال جنوبی اضلاع میں کئی بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد دس تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق متاثرہ اضلاع میںانسدادپولیو کیلئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہے،مختلف علاقوں میں والدین بھی بچوں کوپولیو ویکسین پلانے کے حق میں نہیں ہے،جبکہ انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے بھی سنجیدہ نہیں ہے جس کی وجہ سے پولیو میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہاہے۔

گزشتہ روز بھی ضلع لکی مروت کے یونین کونسل تختی خیل میں 15 ماہ کے عمر کی ایک بچی جبکہ ضلع شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میر علی -3 میں چھ ماہ کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جس کے بعد اس سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 10ہو گئی جن میں ضلع بنوں سے تین، لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے دو،دو جبکہ ضلع ٹانک،تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک،ایک کیس شامل ہے۔اس سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب 17ہو گئی جن میں خیبرپختونخوا سی10کیس رپورٹ ہوئے۔