نصیرآباد اور بھاگ میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں،مسلح افراد کی فائرنگ سی2 زخمی

پیر 28 جولائی 2025 02:55

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)نصیرآباد اور بھاگ میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں کے دوران مسلح افراد نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں مسلح افرادنے ایک شخص شمس الحق سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ بھاگ کے علاقے جلال خان میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے مہیم خان گولہ سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت پرفائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور الگ الگ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔