ڈپٹی کمشنرقلات کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچرعلی گل عمرانی کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد

پیر 28 جولائی 2025 02:55

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)کھلی کچہری میں تمام محکموں کے آفیسران، زمینداران اور سیاسی قبائلی رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیے۔کھلی کچہری سے ڈی ڈی او محمد حنیف خراسانی،یونین کونسل زہرازئی کے چیرمین حاجی میرعبدالحمیدلانگو، وائس چیرمین فیض سمالانی، انجمن تاجران کے رہنمائحاجی عبدالقیوم مینگل ہیڈ ماسٹر محمداکرم لانگو، اسسٹنٹ زاکوة بابو عبدالحد لانگو،سر آقبال لانگو، سینئر صحافی مختیار قادری،صحافی عبدالحئی نیچاری،بابو رمضان نوشیروانی اور دیگر نے اہم مسائل بیان کرکے تحریری درخواست دیئے گئے۔

کھلی کچہری میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، گیس کی عدم فراہمی پینے کی صاف پانی کی قلت آرایچ سی مندے حاجی میں ڈاکٹروں کی کمی مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی قبائلی تنازعات میں شدت سکولوں میں اساتذہ کی کمی نیشنل ہائی وے کو دورویہ کرنے کے کام میں سست روی اور دیگر اہم مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرمنگچر ڈاکٹرعلی گل عمرانی نے کہا کہ عوامی مسائل سننا اور ان کے فوری حل کے لیئے کھلی کچہری کا انعقاد کیاجارہاہے تاکہ عوام برائے راست اپنے مسائل کی نشاندہی کرسکے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے سرہراہان اپنے محکموں سے متعلق عوامی مسائل فوری حل کرے ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈجمیل بلوچ کے سربراہی میں عوامی مسائل کافی حد تک حل ہوچکے ہیں جو مسائل ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں ان کے حل کے لیے صوبائی حکومت سے خط وکتابت کررہے ہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے علاقہ معززین اور صحافی برادری ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور مسائل کی مثبت نشاندہی کریں انہوں نے کہا کہ محدودوسائل میں رہ کر عوامی مسائل کے حل کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں کھلی کچہری میں شریک معززین نے ضلعی انتظامیہ قلات کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاہے جوکہ ایک خوش آئند اور مثبت عمل ہے لوگ بلاججک اپنے مسائل بیان کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔